بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا ٹریننگ شیڈول تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی 20 ٹیموں کے ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق ٹیمیں اب 5 سے 8 فروری تک بیک وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا آغاز شام ساڑھے 6 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم نےصبح کے سیشن میں ٹریننگ کرنا تھی۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈے نائٹ میچز کی وجہ سے مہمان ٹیم نے بھی شام کو ٹریننگ کی درخواست کی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.