ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ٹیلی گرام کے نئے فیچر نے واٹس ایپ صارفین میں ہلچل مچا دی

روس کی میسنجر ایپ ٹیلی گرام نے ایک آئی او ایس اپ ڈیٹ تیار کیا ہے جس سے چیٹ کی ہسٹری کو واٹس ایپ اور دیگر ایپس سے ٹیلی گرام میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

روسی ایپ اسٹور پر شائع کردہ اپ ڈیٹ کی تفصیل میں آگاہ کیا گیا کہ روسی میسنجر نے اب اپنے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل چیٹ ہسٹری کو دیگر ایپس جیسے واٹس ایپ، لائن اور کاکا ٹاک سے ٹیلی گرام میسنجر میں منتقل کرنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

روسی میسنجر ٹیلی گرام کی جانب سے اس جدید سہولت کے ساتھ اب ٹیلی گرام کے صارفین دیگر ایپس پر موجود اپنے گروپس، چیٹ لسٹ سے خفیہ چیٹ کے علاوہ کال ہسٹری کو بھی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات کے بعد روسی میسنجر ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد عروج پر پہنچ گئی، ٹیلی گرام کے بانی نے اسے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہجرت قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.