جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

ووٹوں کی خریدوفروخت شرمناک فعل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 2018سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا شرمناک فعل نظر آرہاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیونے ظاہر کرتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کیا،قوم کو اسی حکمران طبقے نے قرضوں میں ڈبودیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سیاسی اشرافیہ کی شرمناک داستان ہے،اشرافیہ اقتدار کے لیے ہمیشہ پیسہ خرچ کرتی ہے۔

The post ووٹوں کی خریدوفروخت شرمناک فعل ہے، وزیر اعظم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.