ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تین اسپتالوں کیلئے وفاقی حکومت نے 3رکنی گورننگ باڈی قائم کردی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں کی گئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کیا مارچ2021 کی صورتحال ایسی ہے کہ ہیلتھِ ورکرز وفاق کی طرف دیکھیں یا صوبے کی طرف؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان حالات میں بھی وفاق کو چین نہیں آتا لوگوں کو تنگ کرکے، اگر اسپتال وفاق سے نہیں چلیں گے تو فرق مریضوں کو پڑے گا، اسلام آباد میں سیکریٹری ہیلتھ کو نہیں پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں صوبائی حکومت جناح اسپتال کو 3.428 ارب روپے اور این آئی سی وی ڈی کو 3.862 ارب روپے دے چکی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں کارڈیک سینٹرز کو 7 ارب روپے سے زیادہ دیا جاچکا ہے، این آئی سی ایچ کو 93 کروڑ روپے سے زائد سندھ حکومت نے دیے ہیں۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ان تین اسپتالوں کو مالی سال میں 12ارب روپے سندھ حکومت نے دیے ہیں۔
Comments are closed.