جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

وزیرِاعظم عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد، PPP نے حکمتِ عملی بنا لی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنا لی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 4 فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تجاویز کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اپنی حکمتِ عملی بنا لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق اجلاس میں تجاویز پیش کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلیوں اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.