وزیراعظم کےمشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے چرنہ آئی لینڈ کے قریب غوطہ خوری کی اور چٹانوں پر مونگے اور مرجان کے رنگوں کا مشاہدہ کیا۔
ملک امین اسلم حفاظتی کٹ پہن کر سمندر میں اترگئے، غوطہ خوری کرتے سمندر کی تہہ میں کورل چٹانوں کے پاس پہنچ گئے۔
ملک امین اسلم نے گہرے پانی میں چٹانوں پر مونگے اور مرجان کے رنگوں کا مشاہدہ کیا، ملک امین اسلم نے تفصیلی جائزہ لیا کہ بلیچنگ سے کورل چٹانوں کی کیا تباہی ہوئی؟
ملک امین اسلم نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، وزیراعظم نے امین اسلم کو چرنہ جزیرہ میں کورل ریفز کو بلیچنگ سے بچانے کا ہدایت دی تھی۔
وفاقی حکومت بلوچستان کی 4 کلومیٹر ساحلی پٹی چرنہ کو ’دوسرا سمندری پارک‘ بنائے گی، بلوچستان حکومت چرنہ جزیرہ کو دوسرا سمندری پارک بنانے کیلئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
وفاق اور بلوچستان حکومت کے بروقت اقدام سے قیمتی قدرتی اثاثہ بچ سکے گا، چرنہ ’سمندر پارک‘ بننے سے علاقے میں ایکو ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔
Comments are closed.