بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

عمران خان  گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم 1990 کلو میٹر خنجراب راولپنڈی فیز ون آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینیر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریفرنس فائل کرنے کا کام بشیرمیمن کا تھا ہی نہیں تو ان سے کی۔

وزیراعظم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 39 شہروں میں فائبر ٹو ہوم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان گلگت میں انکیوبیشن سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.