بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد ﷲ خان انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد ﷲ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے، رہنما (ن) لیگ محمد زبیر کے مطابق مشاہد ﷲ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مشاہد ﷲ خان سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے، ان کا شمار مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا، مشاہد ﷲ خان کی عمر 68 سال تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہد ﷲ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سینیٹر مشاہد ﷲ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے، سینیٹر مشاہد ﷲ کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.