بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ویمن فٹبال: واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14 گول سے ہرادیا

نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے گلگت ایف سی کو 14 گول سے ہرادیا، جبکہ ہزارہ گرلز اکیڈمی اور ہزارہ کوئٹہ کا میچ بغیر کسی گول کے بابر رہا۔

کراچی میں شروع ہونے والی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا کی ٹیم گلگت ایف سی کے خلاف میچ میں چھائی رہی، واپڈا نے حریف ٹیم پر ایک دو نہیں 14 گول داغ دیئے۔

صنوبر نے 4 ماریہ خان نے 3 اور دعا گیلانی نے 2 گول اسکور کیے، گلگت کی ٹیم ایک بھی گول نہ بناسکی۔

ایک اور میچ میں ہزارہ گرلز اکیڈمی اور ہزارہ کوئٹہ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.