بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں، چیئرمین جاوید اقبال

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہم اپنی ذمے داریاں بغیر کسی دباؤ کے ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب شوگر اور آٹا اسکینڈل مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد آثاثوں کے کیسز کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو ان مقدمات میں کسی دباؤ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب نے 1269 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والے پہلے نیب آرڈیننس اور اس کے قیام سے اب تک کی کارروائی کا جائزہ لیں۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا کہ نیب نے اب تک 790 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال میں قوم کے 487 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.