
مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ نہر سوئز کا راستہ مکمل بحال ہے۔ انھوں نے کہا کہ نہر سوئز کی آبی گزر گاہ متاثر ہونے سے پورا خطہ متاثر ہوتاہے۔ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کو ملانے والی بندر گاہوں، ریلوے نیٹ ورک پر کام جاری ہے۔
قاہرہ سے مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 100 سے زائد مال بردار جہاز نہر سوئز سے گزرے ہیں۔ نہر سوئز میں گذشتہ منگل کو 13سو فٹ لمبا بحری جہاز نہر کے درمیان میں پھنس گیا تھا۔
جہاز پھنسنے سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی آبی گزر گاہ جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک ہفتے بند رہی۔
Comments are closed.