اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

نواز شریف کی قیادت نے 2018 میں صفر لوڈشیڈنگ کی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013 میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی جبکہ نواز شریف کی قیادت نے 2018 میں صفر لوڈشیڈنگ کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک پر سیلیکٹڈ ٹولہ مسلط ہے، اس نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں ملکی معیشت 5.8 فیصد پر ترقی کر رہی تھی جبکہ آج مہنگائی کی شرح 14سے 16فیصد ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کوجاتی امراء میں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات میں بھی 26مارچ کو طلب کرلیا، گزشتہ روز مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی 26مارچ کی طلبی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ 2018 میں سلیکٹڈ، جعلی اور کھلنڈروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔ 

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.