بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف نے مودی کی خواہش کی تکمیل کی، عبدالباسط

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرعظم نریندرمودی کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے دلی میں ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرنے سے انکار کردیا۔

سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دلی میں نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ خفیہ بات چیت میں پاکستانی سفارتی عملے کو شامل نہیں کیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نیب کے توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور ملزم ہیں، نوازشریف تب تک ریلیف حاصل نہیں کرسکتے جب تک عدالتوں میں خود کو پیش نہیں کرتے۔

عبدالباسط نے کہا کہ نوازشریف کے سینئر مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی معذرت خواہانہ ذہن کے حامل تھے۔

سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ سرتاج اور فاطمی ملکی مفادات کے لیے کھڑے نہیں ہوئے، وہ پاکستان کے مفادات کے لیے کھڑے ہونے کے بجائے مودی کے ارادوں کو قبول کرنے اور مودی کے خدشات کو سمجھنے کے خواہشمند تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.