بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجی کالج کے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کی 3 روز تک طالبہ سے مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ میں نجی پیرامیڈیکل کالج میں زیرتعلیم طالبہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پرنسپل اور ایڈ منسٹریٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ کالج پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر نے3روز تک  میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے بلیک میل کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 8 اپریل کا ہے، 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش  بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.