بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل کیس: دیور کے بیان پر مقتول کی بیوہ کو تحفظات

ناظم جوکھیو قتل کیس میں بیوہ نے دیور افضل جوکھیو کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

اپنے ویڈیو بیان میں متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو کبھی معاف نہیں کروں گی۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ کا کہنا تھا کہ افضل جوکھیو پر دباؤ ہوگا، ان سے ڈرا دھمکا کر بیان لیا گیا ہوگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو نے 164کا بیان ریکارڈ کروادیا۔

واضح رہے کہ اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے جام عبدالکریم کو بے قصور قرار دیا تھا۔ 

افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا تھا جس میں انہوں نے بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.