
بھارت میں موجود انتہا پسندوں میں پاکستان سے نفرت اور تنگ نظری کی ایک اور جھلک سوشل میڈیا کا حصہ بن گئی۔
حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے گوسوامی نامی ایک شخص نے دوسرے نوجوان کو زمین پر گرایا ہوا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔
یہی نہیں بلکہ ملزم اجے اس مظلوم نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے اسے بھارت کے حق میں جبکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر بھی مجبور کر رہا ہے۔
اسی طرح ویڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بھارتی بےباک سیاست دان اسدالدین اویسی کے خلاف بھی نعرہ لگانے پر مجبور کر رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملزم اجے گوسوامی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.