
مسلم لیگ ن کے صدر محمدشہباز شریف نے آج سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کوظہرانے پر مدعو کیا ہے، مولانا فضل الرحمن شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے، اس موقع پر تینوں بڑوں میں تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر اہم گفتگو ہو گی۔
اکرم درانی، مولانا عبدالرحمٰن اور مولانا امجد بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف کے ظہرانےکے موقع پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کی طرف سےخواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع مٹن، چکن بریانی، بھنڈی اور دال سے کی جائے گی۔
اس اہم سیاسی بیٹھک میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی، ملک بھر کی نظریں سیاسی بڑوں کی اس ملاقات پر لگی ہوئی ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں فوری طور پر نئے انتخابات کی حامی نہیں،جبکہ مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم فوری انتخابات کی حامی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری اپوزیشن قائدین کو فوری انتخابات کے موقف میں نرمی پر قائل کریں گے۔
Comments are closed.