بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مودی کے دورہ بنگلادیش کے خلاف ڈھاکا میں احتجاج جاری

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ بنگلادیش کی مخالفت میں ڈھاکا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈھاکا کے مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کیمپس میں مودی کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے۔

ڈھاکا کے مقامی میڈیا کے مطابق ریلی کے منتظمین اور ایکٹوسٹ کیا جانب سے مودی کو فرقہ وارانہ دہشتگرد قرار دیا  گیا ہے۔

مظاہرین کا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ دہشتگرد بنگلادیش کی یوم آزادی کے جشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کو بنگلادیش کے 50ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے کل ڈھاکا جانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.