اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 63 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہوگئی اور 11,746 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 365 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 247,727، پنجاب میں 158,220، خیبرپختونخواہ 67,419، اسلام آباد میں 41,493، گلگت بلتستان میں 4,909، بلوچستان میں 18,830 اور آزاد کشمیر میں 9,050 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 80 لاکھ 5 ہزار 794 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 813  ٹیسٹ کے دوران 1,220 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 63 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,881 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 39 لاکھ31  ہزار 497 افراد متاثر، 22 لاکھ 47 ہزار 715 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 57 لاکھ 35 ہزار220 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post ملک میں کورونا سے مزید 63 اموات appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.