بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معمر شہریوں کیلئے واک ان ویکسینیشن سہولت آج سے شروع

ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے واک ان ویکسینیشن سہولت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔

60 تا 70 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن معمول کے مطابق لگے گی۔

ادھر پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد تک جا پہنچی، کورونا وائرس سےمزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.