بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا

ولاگر نے کہا کہ ’میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ ’اسلام‘ کے بارے میں منفی باتیں ہی سُنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔‘

کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ ’میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی،  مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔‘

جرمن ولاگر نے مزید کہا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.