بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشرقی لندن میں 14 سالہ لڑکے کو چاقو مارکر قتل کردیا گیا

مشرقی لندن میں 14 سال کے ایک لڑکے کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات جمعہ کو شام  4 بجے ہوئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو مقتول کے لواحقین کی تلاش ہے۔

پولیس اسٹیشن میں موجود دیگر اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، جبکہ زخمی خاتون پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پر سخت غمزدہ ہوں۔

 صادق خان نے کہا کہ قتل کی واردات کے عینی شاہدین پولیس سے رابطہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.