بدھ16؍شعبان المعظم 1442ھ31؍مارچ 2021ء

مسلم لیگ ن والے ایمان اور ضمیر خریدنے کے ماہر ہیں، غلام سرور

راولپنڈی : وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوگوں کو پیسادے کر وفا داریاں تبدیل کی جاتی رہیں،مسلم لیگ ن والے ایمان اور ضمیر خریدنے کے ماہر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے، پی ڈی ایم استعفوں کاکہہ رہی تھی اب یہ سینیٹ،ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لینگے،پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی  کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے تھے،عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو۔

The post مسلم لیگ ن والے ایمان اور ضمیر خریدنے کے ماہر ہیں، غلام سرور appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.