بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم لیگ ق کی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی

حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم  کو  یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم  آپ کے بااعتماد اتحادی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی پر وزیراعظم  نے مسلم لیگ ق کے وفد سے اظہار تشکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.