پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہےجس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے، وہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔
Comments are closed.