بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز، ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحتیابی کیلئے دعاگو

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے، ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں، اللّہ تعالیٰ ماؤں کو سلامت رکھے، آمین۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.