منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

محمود چوہدری نے بختاور کی کس تصویر پر ماشاءاللّٰہ کہا ؟

نو بیاہتا بختاور بھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہلیہ بختاور کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے داماد محمود چوہدری  بختاور بھٹو زرداری سے شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہے ہیں اور آئے دن اپنی شادی کی تقریبات سے نئی نئی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

A post shared by MC (@mahmood.y.choudhry)

محمود چوہدری کی جانب سے بختاور بھٹو کی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دُلہن بنے مسکرا رہی ہیں۔

محمود چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ’ماشاءاللّٰہ‘ لکھا گیا ہے۔

زارا شاہ جہاں کے مطابق ’بختاور بھٹو ان کے کریئر کی سب سے آسان اور سادگی پسند دلہن تھیں، میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی ماں کے بہت قریب رہی ہیں اور وہ انہیں اپنی شادی کا حصہ بنانا چاہتی ہیں تو لہذا بختاور بھٹو نے دوپٹے پر خصوصی کڑھائی کی فرمائش کی۔‘

بختاور بھٹو زرداری کا شادی کا خوبصورت جوڑا تیار کرنے والی ڈزائینر وردہ سلیم کا کہنا ہے کہ بختاور کے شادی کے جوڑے میں نہ ہی کوئی سونے کی تار استعمال ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ہیرا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ ماہ بزنس مین محمود چوہدری سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.