
پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین محمد یوسف کا اپنی بیٹی کے ساتھ اظہار محبت اور اس سے لاڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔
محمد یوسف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گھر کے صحن میں بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو ان کے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔
محمد یوسف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ بیٹی کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ کھیل کر سارے دن کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ ﷲ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔
محمد یوسف کے اکاؤنٹ پر انکی ویڈیو کو 16ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور متعدد لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔
Comments are closed.