قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ اور زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کی تعریفیں تو ہر جگہ ہی ہورہی ہیں، شعیب اختر بھی تعریفیں کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
شعیب اختر کے مطابق محمد رضوان کی بیٹنگ کی بدولت ہی اور پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو شیئر کی، اس کے علاوہ بھی تعریفی ٹوئٹس کیے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے بہت سے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے، محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔
محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
علاوہ ازیں محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔
ان سے قبل برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں۔
Comments are closed.