بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے، عامرخان

ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مخصوص انداز میں برتری دلا کر کیا ثابت کیا جارہا ہے؟

نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے وہ اپنے عملے کی شفافیت کو چیک کرے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے بہت سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈی آراو آفس میں ڈرامہ چلایا گیا، پاک سرزمین پارٹی نتائج قبول نہیں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.