بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) رواں برس ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا مضبوط امیدوار بن گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد یو اے ای ایونٹ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔

آئی پی ایل بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا، تاہم اسے بھی کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ رواں برس ہی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول تھا، جس کے بھارت سے منتقلی کے امکانات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.