بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیزنگ کمپنی کے PIA سے معاملات طے، ملائیشیا کی عدالت سے کیس خارج

ملائیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر ایئر لائن کے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے ملائیشیا کی عدالت سے کیس خارج ہوگیا ہے، طیارہ پی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہے کہ ایئر لائن جہاز کومسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارے کوواپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے،طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے نے لندن ہائی کورٹ میں ایک جج کو بتایا کہ اس نے ڈبلن میں قائم ایرکیپ کے ذریعہ لیز پرلیئے گئے دو جیٹ طیاروں سے متعلق کیس میں پیری گرائن ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کو تقریبا 7ملین امریکی ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.