بدھ2؍شعبان المعظم 1442ھ17؍مارچ 2021ء

لیاقت جتوئی نے تمام سیٹیں اپنے خاندان والوں کو دیں، سیف اللّٰہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللّٰہ ابڑو کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی کو 6 سیٹیں ملیں، کسی ورکر کو سیٹ نہیں دی، لیاقت جتوئی نے تمام سیٹیں اپنے خاندان والوں کو دیں، لیاقت جتوئی کس منہ سے سینئر کی بات کرتے ہیں۔

 جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ لاڑکانہ پہلا ڈسٹرکٹ ہے جس میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی ہوئی ہے، لاڑکانہ اس وقت پی ٹی آئی کا مرکز ہے۔

 سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ لیاقت جتوئی نےجو کمیٹی بنائی ہے اس میں کافی لوگ مجھ سے جونیئر ہیں، اگر مجھ پر کیس ہوگا تو میرا فارم ہی بحال نہیں ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف نیب کیس واپس لے چکا ہے، 2020 میں نیب نے میرے خلاف کیس واپس لے لیا ہے۔

 سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے مجھے ٹکٹ جاری کیا ہے، میں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا، فیصلہ پارٹی کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.