جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء

لاہور: T20سیریز کی تیاریاں جاری، ٹیم کا اعلان کل ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا، سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا اسائنمنٹ جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس کے لئے ٹیم کا اعلان کل کیا جارہا ہے۔

لاہور میں 11فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، سیریز کے لیے گراؤنڈ تیار ہوگیا ہے، دھوپ نکلنے کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کو ٹی ٹوئنٹی کے تقاضوں کے مطابق وکٹوں کی تیاری کا اچھا موقع مل گیا ہے۔

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا سرسبز گراؤنڈ خوبصورت منظر پیش کررہا ہے اور یہاں تیاریاں بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں ۔

پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراؤڈ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.