ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ پھینکنے سے تعفن اٹھنے لگا۔
لاہور میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا۔
شہر کے بعض علاقوں سے صفائی کے نامناسب انتظامات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کے مطابق لاہور سے عید کے پہلے روز 15 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج شہر سے 20 سے 25 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھانے کا ہدف ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او نے مزید بتایا کہ لاہور میں صفائی آپریشن میں 14 ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آلائشیں پک اپ پوائنٹس پر پہنچائیں۔
Comments are closed.