بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیاض چوہان کا نذیر چوہان کو جواب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نذیر چوہان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سارے معاملات حل ہوگئے تھے مگر نذیر چوہان کا گھوڑا تیز دوڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب انہیں ان کے لیڈر کی کال آگئی ہے جس کے بعد ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد (ن) لیگ نہیں لاسکی تو نذیر چوہان کہاں سے لاسکیں گے۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان نے بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ رپورٹ کو قبول کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.