جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کے دوست کا کورونا سے انتقال

نئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے قریبی دوست عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں انتقال کرگئے۔

فواد چوہدری نے اپنے دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے انتقال کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔

وفاقی وزیر نے اپنے مرحوم دوست کی یاد میں یہ شعر لکھا:

لے او یار حوالے رب دے، میلے چار دناں دے 
اس دن عید مبارک ہوسی، جس دن فیر میلاں گے

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف جہلم کے مخلص کارکن اور ہمارے دوست دوست چوہدری اکرم گُجر عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ ہارتے ہوئے تُرکی میں انتقال کرگئے۔‘

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس نے کتنے ہی گھر اجاڑ دیئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جس کی تصدیق سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات ملنے کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔

فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.