بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضائی آلودگی سے گزشتہ سال 5 بڑے ممالک میں ڈیڑھ لاکھ اموات

دنیا کےپانچ  بڑے ممالک میں گذشتہ سال فضائی آلودگی سے تقریبا 1لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

ماحولیاتی گروپ گرین پیس ساوتھ ایسٹ ایشیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فضائی آلودگی کا بدترین شکار شہر بھارتی دارالحکومت نئی دلی رہا جہاں فضائی آلودگی کےسبب تقریبا 54ہزار افرادموت کےمنہ میں چلےگئے۔

کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن بھی بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مددگارثابت نہیں ہوسکے۔

ٹوکیو میں فضائی آلودگی40 ہزار افراد کی موت  کا سبب بنی جبکہ شنگھائی، ساوپالو  اور میکسیکو سٹی بھی آلودگی کاشکار پانچ  بدترین شہروں میں شامل ہیں۔

ماحولیاتی گروپ کا کہناہے کہ فضا کوصاف رکھنےکیلئےحکومتوں کو نئے coal plants بند کرکے ہوا اور شمسی جیسی صاف توانائی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کرنا چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.