جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

غریب ممالک کورونا وائرس کی ممکنہ نئی قسموں کا مرکز بن سکتے ہیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غریب ممالک کورونا وائرس کی ممکنہ نئی قسموں کا مرکز بن سکتے ہیں، وائرس جتنا پھیلے گا ویکسین عوام کو لگانے میں اتنا زیادہ ہی وقت لگ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے غریب ممالک کورونا وائرس کی ممکنہ نئی قسموں کی افزائش کا مرکز بن سکتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ وائرس جتنا پھیلے گا کورونا ویکسین عوام کو لگائے جانے کے عمل میں اتنا زیادہ ہی وقت لگ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے غریب ممالک کی ٹریجڈی ہر ملک کے لیے المیہ بن سکتی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی قسم امریکا سمیت دیگر ملکوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ امکان موجود ہے کہ وائرس میں مزید میوٹیشن ہو جو پوری دنیا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 9 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.