بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غریب عوام کو قرضے کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا حکومتی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تعمیراتی مافیا کو این آر او اورغریب عوام کو قرضہ کی آگ میں جھونکا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں ملا اور جھوٹ 50 لاکھ گھر دینے کے بولے تھے،  قرضے کی آگ میں جھونک کر کہتے ہیں عمران خان گھر دے رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب، جن چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس پر پورا پاکستان شرمندہ ہے، عمران صاحب نے عوام کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، 3 سال میں گھرکا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا، ‎اب عوام کو قرض پر گھر دے کر کہہ رہے ہیں عمران صاحب گھر دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا کی جیبیں بھرنے کے بعد تعمیراتی مافیا کی سہولتکاری جاری ہے۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر آ کر شرائط بتائیں جس پر عمران خان نہیں بینک گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہے ہیں، قرضہ بینک کا ہے جو عوام کو واپس کرنا پڑے گا، جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران صاحب کا کیا وعدہ پورا ہورہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب آپ کے دور میں لوگ تو گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں رہے، عمران صاحب قرض بینک دیں گے، گھر گروی ہوگا، آپ نے قوم کو کیا دیا؟ تین سال میں 5 کروڑ لوگ غریب ہوگئے ہیں، قرضے پر گھر کیسے لیں؟ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سرگودھا جائیں گے جہاں وہ پرائم منسٹر افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب40 لاکھ لوگ بیروزگاری کے عذاب میں گرفتار ہیں، قرضے پر گھر کیسے لیں؟ ‎جو اپنی روٹی روزگار سے پریشان ہیں وہ قرض پر گھر کیسے لے گا؟ عمران صاحب آپ نے آمدن چھوڑی نہیں تو کس آمدن پر بینک عوام کو قرضہ دے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ  ‎فواد صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونےکا تمغہ ملا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.