بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 مارچ کو ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 مارچ کو ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سینیٹ انتخابات اور اپوزیشن کے دھرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ماحول دوست پالیسیوں کوعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے۔

16 نکاتی ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی کے اضافی چارج کی منظوری متوقع ہے جبکہ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری کا امکان بھی ہے۔

ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدر آمد کا جائزہ لے گی جبکہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، اس کے علاوہ ای سی سی کے 10 مارچ کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اسے ریگولیٹ کرنا ہے۔

اداروں کے سربراہان کی خالی اسامیوں پر تقرری کی پیشرفت بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزنک آڈٹ کے بارے میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کے لیے رہنما اصولوں کی منظوری بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.