بدھ2؍شعبان المعظم 1442ھ17؍مارچ 2021ء

عمران خان کا دور بدعنوانی میں ترقی کا دور ہے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشیدکا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کے مطابق عمران خان کا دورکرپشن میں ترقی کا دور ہے۔

پرویز رشید نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا دور بدعنوانی میں تنزلی کا دور تھا، مگر وہ پھر بھی نااہل، قیدی اور جلاوطن ٹھہرا۔

انہوں نے کہا کہ عمران  خان کا دور بدعنوانی میں ترقی کا دور ہے، وہ صادق، امین، وزیر اعظم  ٹھہرایا گیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ یہ ہوتا ہے گاڈ فادرز اور سیسلین مافیا کا کمال۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.