بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور طیب اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔

انھوں نے کہا کہ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.