بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علیم ڈار نے کوہلی کو دُنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قرار دیدیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے دوسرے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو دُنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قرار دے دیا۔

امپائر علیم ڈار نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنی سیلفی شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں ویرات کوہلی اور امپائر علیم ڈار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

علیم ڈار نے تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ کی دُنیا کے لیجنڈ کے ساتھ۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

امپائر علیم ڈار کے اس ٹوئٹ پر پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لیجنڈری کرکٹر اور لیجنڈری امپائر۔‘

مادھو پٹیل نامی صارف نے کہا کہ ’ایک فریم میں دو بہترین شخصیت۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔

ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

آئی سی سی نے گزشتہ دنوں ہی کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.