بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عظمیٰ بخاری کا فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتیں کارکردگی سے چلتی ہیں، چمچہ گیری سے نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جب حکومت جاتی نظر آتی ہے تو وہ نیب کی کمر پر چابک مار دیتے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، وہ جاوید لطیف کے خلاف خود مقدمہ درج کروائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، ان کے خلاف خود مقدمہ درج کرواؤں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.