بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالغفور حیدری کی رہنما نیشنل پارٹی میر کبیر کے گھر آمد

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری رہنما نیشنل پارٹی میر کبیر محمد شاہی کی قیام گاہ پر پہنچے۔

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے جے یو آئی (ف) کے وفد کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.