ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

طوطے کا کتے سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

کتے سے طوطے کے اظہارِ محبت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

جانوروں کے درمیان اکثر دوستی اور دلچسپ حرکات کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوں گی، لیکن اب ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں طوطا کتے سے اظہارِ محبت کر رہا ہے۔ 

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا کس طرح کتے کے پِلے کو ’آئی لو یو‘ کہہ رہا ہے۔ 

یہ کتا بھی دراصل مالکن کا ہی پالتو ہے،  اور وہ اس وقت اس کی گود میں موجود ہے۔ 

اسی دوران قریب میں اسی مالکن کا بولنے والا طوطا بھی موجود ہے، جو اس کتے کے سر پر پیار سے اپنا پنجہ پھیر رہا ہے اور اسے آئی لو یو بھی کہہ رہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.