ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کےقریب کاربم  دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

صومالین حکام کےمطابق پولیس چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے مشتبہ کارکو فائرنگ  کرکے چیک پوسٹ اور عوام سے دور کیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سےبچ گئے جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.