بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل پر حملے میں ملوث 3 افراد زیرحراست

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر حملے میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارافراد میں عتیق، عباس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

 شہبازگل پر انڈے پھینکنے والے شخص پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تشدد بھی کیا۔

حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کو انڈے مارے جانے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا

واضح رہے کہ شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.