اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کو گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا، مسجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی بھی شروع ہوگئی ہے۔
شاہ فیصل مسجد کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب کچھ روز پہلے بند کیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز مسجد کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مسجد کو دوبارہ بند کردیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.